26

آئیڈیاز 2018 کا تیسرا دن، سی ویو پر ائیرشو کا انعقاد | پاکستان


آئیڈیاز 2018 کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے جدید دفاعی سازوسامان نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آج تیسرا دن ہے، جس کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے ساحلی مقام سی ویو پر ائیر شو منعقد کیا گیا۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے تیسرے روز پاک فضائیہ کی تحقیق اور خودانحصاری کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے۔

نمائش کے تیسرے روز تینوں مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف عملی تربیت کا مظاہرہ بھی کیا۔

شہر کے ساحلہ مقام سی ویو پر شاندار ائیرشو کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آئیڈیاز 2018کے ائیرشو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمائش میں کارکردگی پر شرکاء کو مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2018 کی بدولت دفاعی شعبے میں تجارت کو فروغ ملے گا اور آئیڈیاز 2018 سے تمام دنیا کو پر امن پاکستان کاپیغام جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور پاک افواج نے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

کور کمانڈر کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے آئیڈیاز میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں