22

آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی اب جیل جانے والے ہیں، شیخ رشید


دس ٹرینیں ایک روپیہ لگائے بغیرشروع کی ہیں، شیخ رشید: فوٹو: فائل

دس ٹرینیں ایک روپیہ لگائے بغیرشروع کی ہیں، شیخ رشید: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی ہے اور اب وہ جیل جانے والے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی لگتا ہے اب وہ جیل جانے والے ہیں، ڈاکوؤں نے اس ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا، ریلوے ملازمین کے لیے بہتر منصوبے شروع کر رہے ہیں ، صحت اور تعلیم کے منصوبے بھی زیرغور ہیں، ایم ایل 2 اور3 کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا، ایک روزمیں 9 کروڑ70 لاکھ کی تاریخی آمدنی ہوئی اوراللہ سے مدد مانگی ہے منافع میں 10 ارب کا اضافہ کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کرائے جو بڑھائے ہیں ان پر30 دن بعد ریویوکرسکتے ہیں، ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کی وجہ درآمدی قیمت زیادہ ہونا ہے، گرین لائن میں ایک کوچ بڑاھنے جارہے ہیں، بلوچستان سے کراچی کیلیے دوستی ٹرینیں شروع کی ہیں، کوشش ہوگی نالہ لئی پرٹریک بچھایا جائے ، دس ٹرینیں ایک روپیہ لگائے بغیرشروع کی ہیں، تمام ریلوے اسٹیشنز پروائی فائی لگا رہے ہیں، ریلوے پرعوام نےاعتماد کیا ہے جب کہ ریلوے کی ترقی سے ہی سی پیک کی کامیابی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی ترقی کا مہینہ دسمبر سے شروع ہوگا، ریل کے کرائے کا اضافہ صرف 40 ٹرینوں تک محدود ہے، 25 دسمبر سے فریٹ ٹرینیں شروع کر رہے ہیں، ریلوے آبادی کے 65 حصے سے گزرتی ہے اورپاکستان ریلوے میں روسی اورکورین بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں