19

آمریت کا سامنا کیا، پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا: بلاول | پاکستان


ہم اپنے اصولوں پر کھڑے رہتے ہیں، ہم یو ٹرن نہیں لیتے: بلاول بھٹو۔ فوٹو: اسکرین گریب

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آمریت کا سامنا کیا، پھانسی کا پھندا چوما لیکن اپنے اصولوں پر کھڑے رہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نا ہم نے آمروں کے سامنے سر جھکایا اور نا یو ٹرن لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آمریت کا سامنا کیا، پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا۔

انہوں نے حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اصولوں پر کھڑے رہتے ہیں، ہم یو ٹرن نہیں لیتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت ملک کی ترقی کا واحد راستہ ہے اور پیپلز پارٹی کی کوشش رہی کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہو۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں