25

اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی 


اوپنر چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں بھی کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ فوٹو: فائل

اوپنر چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں بھی کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے اوپنر نے پی سی بی کو خط میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

پی ایس ایل 2 کے آغاز پر سامنے آنے والے اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے آئے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے الزامات ثابت ہونے پر ان کو سزائیں سنائیں، کرکٹرز کی اپیلیں بھی مسترد ہوئیں، شرجیل خان پر ڈھائی سال معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد

اوپنر نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی تاہم اس میں بھی وہ کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، اب شرجیل خان نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، پابندی کی مدت ختم ہونے پر کرکٹ میں واپسی کے لیے انہیں پی سی بی کے زیر اہتمام بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں