14

امپائر کے فیصلے پر مصباح الحق غصے میں آگئے


سابق کپتان کے اس رویہ پراسٹیڈیم میں موجود افراد حیران رہ گئے۔ فوٹو: فائل

سابق کپتان کے اس رویہ پراسٹیڈیم میں موجود افراد حیران رہ گئے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: امپائر کے فیصلے پر مصباح الحق غصے میں آگئے اوراحتجاج کے انداز میں وکٹوں پر ہاتھ مار دیا۔

قائد اعظم ٹرافی فائنل کے چوتھے دن سوئی ناردرن گیس کی قیادت کرنے والے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن اور سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے فیلڈ میں حیران کن رویہ اپنایا۔

گزشتہ روز 69.5 اوورز میں جب ایس این جی پی ایل کااسکور دوسری اننگز میں5 وکٹ پر 336رنز ہوا تو امپائرزفیصل آفریدی اور محمد آصف نے باہمی مشاورت کے بعد کم روشنی کی بنیاد پر کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس وقت 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود مصباح غصے میں آگئے اوراحتجاج کے انداز میں وکٹوں پر ہاتھ مارا، اس رویہ پراسٹیڈیم میں موجود افراد حیران رہ گئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں