12

ایوان صدر کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے گئے | پاکستان


اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر کا ایک منظر—۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے۔

ایوان صدر صبح 9 سے شام 4 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا، جہاں شناختی کارڈ دکھا کر لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ اقتدار میں آتے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی۔

جس کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب، گورنر ہاؤس مری، گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے گئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں