21

بلاول نے حکمرانوں کو للکارا تو ان کے خلاف نوٹس آ گیا: قمرزمان کائرہ | پاکستان


خان صاحب اور ان کے وزیر اطلاعات منی ٹریل سب سے مانگتے ہیں، علیمہ خان کی بھی منی ٹریل دیں: قمر زمان کائزہ۔ فوٹو: اسکرین گریب

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول نے جب حکمرانوں کو للکارا تو اُن کے خلاف نوٹس آ گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایف آئی اے کے ذریعے حکومت چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے غیر جانبدار نہیں رہا کیونکہ ڈی جی ایف آئی اے کا بھائی پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن لڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کا کیس نیب کو نہیں بھیجا جا رہا، اور نہ ہی کوئی جے آئی ٹی بنی، حکومت ایف بی آر کے ذریعے معاملے کو گول کر رہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ خان صاحب اور ان کے وزیر اطلاعات منی ٹریل سب سے مانگتے ہیں، علیمہ خان کی بھی منی ٹریل دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود معاشی صورت حال ٹھیک نہیں ہوئی، 50 لاکھ گھر اور ایک کرڑور نوکریاں لوگوں کو نہیں ملیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بلاول نے جب حکمرانوں کو للکارا تو ان کے خلاف نوٹس آ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہ کبھی رعایت مانگی اور نہ کبھی مانگے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں