29

بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، مختلف امور پر بات چیت


وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں پولیوکے خاتمے پرخراج تحسین کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فون کیا اورانتخاب جیتنے اورمنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ بل گیٹس نے پولیوکے خاتمے کی کاوشوں پروزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اوراِن کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

فون پرپاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے دونوں میں تبادلہ خیال کیا گیا اوروزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پرشکریہ ادا کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں