14

راکھی ساونت کا شادی کرنے کا اعلان


شادی رواں سال 31 دسمبر کو لاس اینجلس میں انجام پائے گی۔ فوٹو: فائل

شادی رواں سال 31 دسمبر کو لاس اینجلس میں انجام پائے گی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا اسٹار دیپک کلال سے رواں سال ہی شادی کرنے کا اعلان کردیا۔

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر اچانک ہی شادی کا دعوت نامہ پوسٹ کردیا جس کے مطابق وہ رواں سال کے آخر میں دیپک کلال سے شادی کررہی ہیں۔

راکھی ساونت نے شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شادی رواں سال 31 دسمبر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں انجام پائے گی جس کے بعد ممبئی میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا جہاں میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو مدعو کررہی ہوں۔ شاہ رخ خان، کرن جوہر اور ریسلر گریٹ کھالی کے استقبالیے میں آںے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دیپک کلال فیملی کے ہمراہ متنازع ویڈیو بنانے کی وجہ سے شہرت پانے والے سوشل میڈیا اسٹار ہیں اور وہ آج کل بھارتی ریئلٹی شو کی میزبانی کررہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں