11

ریلوے کرایوں میں 10سے19فیصد تک اضافہ


 ریلوے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

ریلوے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ریلوے حکام نے تمام ٹرینوں کی کلاسوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک کا اضافہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان اور پیٹرولیم مصنوعات ریلوے کرایوں میں ہوش روبا اضافہ کا سبب بنا جب کہ ریلوے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے7 دسمبر سے ملک بھر کے تمام ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں مزید 8 گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ریزرویشن دفاتر اب 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں