23

شری شانتھ نے ’بگ باس‘ میں اپنا سر دیوار پردے مارا، اسپتال جانا پڑگیا


شری شانتھ  کی سوربھی رانا سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر سوربھی رانا نے الزام لگایا کہ وہ خواتین کی عزت نہیں کرتے۔ فوٹو: فائل

شری شانتھ کی سوربھی رانا سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر سوربھی رانا نے الزام لگایا کہ وہ خواتین کی عزت نہیں کرتے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: سابق بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ نے ’بگ باس‘ میں اپنا سر دیوار پردے مارا جس کے باعث انہیں اسپتال جانا پڑ گیا۔

میچ فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکارسابق بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ کو ٹی وی شو ’بگ باس‘ میں اپنا سر دیوار پر مارنے کی وجہ سے فوراً اسپتال لے جایا گیا تاہم بعد میں طبیعت سنبھل جانے پر واپس ’ہاؤس‘ منتقل ہوگئے۔

شری شانتھ  کی اسی پروگرام میں شریک سوربھی رانا سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر سوربھی رانا نے الزام لگایا کہ وہ خواتین کی عزت نہیں کرتے،اس پر مشتعل ہوکر شری شانتھ نے خود کو باتھ روم میں بندکردیا اور وہاں پر اپنا سر دیوار پر دے مارا، بعدمیں وہ باہر نکلے اور شدید درد کی شکایت کی جس پر اسپتال پہنچایا گیا، اب وہ دوبارہ بگ باس کے گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں