24

عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں، شاہد خاقان عباسی


ہم نے عدالتوں کا احترام کیا، ایسا وقت نہ آئے کہ عدالتوں کا احترام چھوڑ دیا جائے، سابق وزیراعظم فوٹو:فائل

ہم نے عدالتوں کا احترام کیا، ایسا وقت نہ آئے کہ عدالتوں کا احترام چھوڑ دیا جائے، سابق وزیراعظم فوٹو:فائل

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کو امریکی صدر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

مریم اورنگزیب کے ہمراہ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنی معاشی پالیسیاں درست کرے ورنہ مہنگائی کا سیلاب آئے گا، جو حالات ہیں اس سے ملک اور جہموریت کو شدید خطرات لاحق ہیں، عوام سڑکوں پر آگئے تو حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 100 دن میں مخالفین بھی بول اٹھے کہ نواز شریف حکومت بہتر تھی، حکومت کٹے بھینسوں اور مرغیوں کی باتیں کررہی ہے، اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے، وزیراعظم صاحب کہتے ہیں مڈٹرم الیکشن ہوجائیں گے، یہ لوگ راہ فرار چاہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں اور حکومت اپوزیشن کو گندگی گالیاں نکالتی ہے، وزیراعظم کا یہ کہنا کہ فوج پی ٹی آئی کے منشور کے ساتھ ہے غلط ہے، کیونکہ فوج حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج تک نواز شریف اور شہباز شریف پر کوئی الزامات ثابت نہیں ہوسکے، عدالتوں کے فیصلے تاریخ کا حصہ بن چکے، ہم نے عدالتوں کا احترام کیا، ایسا وقت نہ آئے کہ عدالتوں کا احترام چھوڑ دیا جائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں