11

مہاتیر محمد یومِ پاکستان کے مہمانِ خصوصی ہونگے، پاکستان نے باضابطہ دعوت دیدی | پاکستان


 وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سے مطمئن ہیں: نفیس ذکریا_ فائل فوٹو 

اسلام آباد: پاکستان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو دورۂ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم سے پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے ملاقات کی اور مہاتیر محمد کو دورے کی دعوت دی۔

نفیس ذکریا نے کہا ہےکہ ملائیشیا کے وزیراعظم 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سے مطمئن ہیں، پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی ملائیشیا بھیجنے کا جائزہ لیا جائے، ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں