19

وزیراعظم اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی پرگفتگو | پاکستان



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جانے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو فون کیا اور دونوں کے درمیان 30 منٹ تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ 

اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین کیا اور انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کی جانب سے سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال، غیرملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی تعاون اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ 

مائیکرو سافٹ کے بانی نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ جلد پاکستان بھی آئیں گے۔ 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں