18

وسیم اختر کو کراچی برباد کرنے کا ووٹ نہیں ملا تھا، فاروق ستار


سپریم کورٹ کی احکامات کے آڑ میں لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، سابق رہنما ایم کیو ایم فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کی احکامات کے آڑ میں لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، سابق رہنما ایم کیو ایم فوٹو:فائل

 کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر میئر کراچی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اختر کو کراچی برباد کرنے کا ووٹ نہیں ملا تھا۔

ایک مقدمے کی سماعت کے لیے کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر اور سپریم کورٹ کی احکامات کے آڑ میں لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے، وسیم اختر آپ کو کراچی بنانے کا ووٹ ملا تھا برباد کرنے کا نہیں، اب آؤ ووٹ لیکر دکھاؤ کراچی سے، اب عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے، کے ایم سی کی بلڈنگ کے سامنے ان تاجروں کے حق میں مظاہرہ کیا جائے گا جن کی دکانیں تجاوزات کے آڑ میں توڑی گئیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ عوام سے کاروبار چھینا جارہا ہے، 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، لوگوں کو بیروزگار کرکے جرائم کو بڑھایا جارہا ہے، چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ متاثرین سے ملیں اور دیکھیں کہ ان کے حکم کے آڑ میں کیا کیا جارہا ہے، بغیر متبادل دیے رہائشی علاقوں سے اسکول خالی کرائے جارہے ہیں، کے ایم سی کے دستاویزات کے مطابق کرایہ داروں کو متبادل دینا چاہیے۔

کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی تو ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار، ریحان ہاشمی ودیگر عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے 21 مقدمات میں فاروق ستار، خواجہ اظہار، وسیم اختر، قمر منصور، ریحان ہاشمی، رؤف صدیقی ود یگر پر فرد جرم عائد کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں