26

پریانکا چوپڑا اورنک جونزکو پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مبارکباد


ممبئی: ناموربالی ووڈ اسٹار اورسابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اورنک جونز کو پاکستانی و بھارتی فنکاروں کی جانب سے تہنیتی پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ماہ یکم اور 2 دسمبر کو مسیحی اور ہندو روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی پریانکا چوپڑا اورنک جونزنے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اس موقع پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اورزرین خان سمیت متعدد فنکاروں نے نک اور پریانکا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اسٹار جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی تصاویر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دونوں کو ہمیشہ خوش رہنے کی دعادی۔

https://platform.twitter.com/widgets.js

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرواداکارہ دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونز کو مبارکباد دی۔

کترینہ کیف نے بھی انسٹاگرام پردونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے دن دونوں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے بھی اسٹار جوڑی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ہالی ووڈ اداکاردی راک نے بھی نئی شادی شادہ جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وہ پریانکا اورنک جونز کے لیے بے حد خوش ہیں۔

The post پریانکا چوپڑا اورنک جونزکو پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں