24

ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ


 15 سو سے 16 سو ججز ہزاروں کیسز سنتے ہیں، ہم بہت مشکل حالات میں کام کررہے ہیں، جسٹس انوارالحق فوٹو:فائل

15 سو سے 16 سو ججز ہزاروں کیسز سنتے ہیں، ہم بہت مشکل حالات میں کام کررہے ہیں، جسٹس انوارالحق فوٹو:فائل

 لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق نے عدالتی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک فاضل ججز سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ پانچ سال کی محنت کے بعد عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے میں کامیاب ہوئے، 10 منزلہ عمارت سے کام کرنے کی بہتر جگہ بنے گی، چالیس عدالتوں کا قیام ہوگا ، ان میں چیمبرز الگ اور چالیس عدالتیں علحیدہ ہوں گی۔

جسٹس انوارالحق کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں اور 15 سو سے 16 سو ججز ہزاروں کیسز سنتے ہیں، ہم بہت مشکل حالات میں کام کررہے ہیں تاہم اگر انفراسٹرکچر درست ہوجائے گا تو معاملات بھی بہتر ہوں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں