20

کفایت شعاری نظرانداز؛ وزراء کی رہائشگاہوں کی تزئین وآرائش کیلیے کروڑوں کا مطالبہ


وفاقی حکومت کی 6 ہزارسے زائد رہائش گاہوں کیلئے پی ڈبلیوڈی کے پاس 12 کروڑ کا محدود بجٹ ہے: فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی 6 ہزارسے زائد رہائش گاہوں کیلئے پی ڈبلیوڈی کے پاس 12 کروڑ کا محدود بجٹ ہے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ایک جانب کفایت شعاری کے دعوے کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب وفاقی وزرا کی رہائش گاہوں کا بجٹ 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر ساڑھے 5 کروڑ روپے کرنے کا مطالبہ ہورہا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت کی جانب سے ایک جانب کفایت شعاری مہم شد و مد سے جاری ہے، سرکاری وزارتوں اور اداروں کی گاڑیاں، ہیلی کاپٹرز اور یہاں تک کہ وزیر اعظم ہاؤس کی بھینسیں تک نیلام کی گئیں ، دوسری جانب وزراء کے بنگلوں کی تزئین وآرائش کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد کا مطالبہ سامنے آگیاہے۔

پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ حکام کو بھجوائی گئی دستاویزات کے مطابق محکمے کے پاس وفاقی حکومت کی 6 ہزارسے زائد رہائش گاہوں کے لئے 12 کروڑ کا محدود بجٹ ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں واقع  منسٹرز انکلیو کے لیے 15 لاکھ روپے مختص ہیں۔

پی ڈبلیو ڈی نے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر کہا ہے کہ  منسٹرانکلیو کی ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کیلئے 5 کروڑ57 لاکھ روپے کے اضافی فنڈ فراہم کیے جائیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں