12

آج کا دن کیسا رہے گا


جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

پرانی الجھن ختم ہو گئی اور آپ کے تعلقات قریبی عزیزوں سے دوبارہ استوار ہو گئے ہیں، آپ بھی اپنی غلطی کا احساس کر چکے ہوں گے کہ خواہ مخواہ کے شبہات پر آپ نے اپنا قیمتی وقت مخالفت کی نذر کیا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

درست ہے کہ آپ کسی کے سامنے جھکنا پسند نہیں کرتے اور خوشامد پسند بھی نہیں ہیں، دھوکہ دے کر فائدہ حاصل کرنا آپ کے نزدیک گناہ ہے یہ سب قابل فخر ہے لیکن دنیا میں ایسے لوگوں کی کوئی قدر نہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

جو ہو چکا بھول جائیں تاکہ آپ کا دماغ لاحاصل سوچوں سے آزاد ہو جائے اور آپ کوئی بہتر سکیمیں بنا سکیں، سوئی ہوئی صلاحیتیں پورے طور پر بیدار ہونے سے آپ کو دوبارہ پہلا مقام حاصل ہو سکے گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کاروباری سلسلے میں آئی ہوئی رکاوٹ کسی دوست کی بروقت مدد سے ختم ہو سکتی ہے اور آپ اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں گے، شادی شدہ حضرات کو اولاد کی طرف سے خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر حالات کو حقیقت کے آئینے میں دیکھنے کی کوشش کریں، یقینا آپ کسی کا حقیقی چہرہ دیکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے اپنے دوستوں سے بھی دور رہیں، نزدیکی سفر شوق سے کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہم اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ دنیا میں اچھے انسانوں کی کمی نہیں چنانچہ موجودہ فرد جسے آپ اپنی پسند قرار دے رہے ہیں آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

عشق و محبت کے سبز باغ ابھی نہ دیکھیں ، تصوراتی محلوں کو خیالات کے ہی ذریعے مسمار کر دیں اور اس حقیقت پر ایمان لے آئیں کہ آپ کی موجودہ جھونپڑی ہی چھوٹی سی جنت ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ہر کام اعتماد کیساتھ کریں، اپنے حوصلوں کو مضبوطی بخش کر آگے جانے کے بارے میں جدوجہد کریں بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا اور آپ اپنی منشاء کے مطابق اعلیٰ مقام تک جا پہنچیں گے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

گھریلو حالات بہت زیادہ بہتر رہیں گے، شریک حیات آپکی ہر خواہش پوری کرنے کے لئے ہمہ وقت مستعد رہیں گے لیکن آپ کے لیے بھی یہ بات لازم ہے کہ آپ بھی بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ اپنی اعلیٰ صلاحیتیں پورے طور پر بروئے کار لے آئیں تاکہ وقت ضرورت فوری طور پر ان سے کام لے سکیں یوں سمجھیں کہ مایوسی اور ناامیدی کا طویل اور ناقابل فہم دور ختم ہونے والا ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر آپ کوئی نیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پھر دیر نہ کریں اس سے بہتر موقعہ آپ کو نہ مل سکے گا، آپ کی اعلیٰ صلاحیتیں بھی ہمہ وقت جاگتی رہیں گی۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ہم پہلے بھی آپ کو مشورہ دے چکے ہیں کہ خود کو بدلنے کی کوشش کریں، ہر کام کو جذبات کی نظر سے نہ دیکھا کریں تاکہ ہر کام خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے حقیقی انجام تک پہنچ جایا کرے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں