15

 پاکستان اور بنگلا دیش میں ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا


سیریز کیلئے اچھی تیاری کی ہے اور ہماری ٹیم  متوازن ہے، کپتان بابر اعظم فوٹو ٹوئٹر

سیریز کیلئے اچھی تیاری کی ہے اور ہماری ٹیم متوازن ہے، کپتان بابر اعظم فوٹو ٹوئٹر

لاہور: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں  ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کے لئے وکٹ تیار  ہے۔ ٹاس دن کے 1:30 اور میچ کا آغاز 2بجے ہو گا، پہلے میچ کے سستے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں  اور مہنگے ٹکٹ کوریئر سروس کی برانچز سے اب بھی دستیاب ہیں۔

پاکستان کی متوقع پلیئنگ الیون جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے  ان میں بابر اعظم ، احسان علی ، محمد حفیظ ، افتخار احمد ، شعیب ملک ، محمد رضوان، عماد وسیم ، شاداب خان ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کیلئے اچھی تیاری کی ہے اور ہماری ٹیم  متوازن ہے۔ دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی خدشات  نہیں، سیریز میں اچھی  عمدہ پرفارمنس کیلئے پرُعزم ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں