3

وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر عمران خان کا حکم قبول ہے، پی ٹی آئی ناراض گروپ


ہم فنڈز نہ ملنے پر ناراض ،جلد مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے،غضنفر  چھینہ

ہم فنڈز نہ ملنے پر ناراض ،جلد مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے،غضنفر چھینہ

 لاہور:  پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے رکن سردار شہاب کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوتے ہیں تو وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ سردار مہتاب نے واضح کر دیا کہ اگر وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے ، وزیراعظم پنجاب کے لیے جس کو بھی نامزد کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔

غضنفر عباس چھینہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے جلد مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے ، ہم سے اپوزیشن سمیت کسی اور جماعت نے رابط نہیں کیا ، اگر فنڈز نہ ملے تو پھر مستقبل بارے سوچنا پڑیگا ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں