12

کراچی میں ذبح گدھوں کے سر اور آلاشیں برآمد


حکام نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے پوچھ گچھ شروع کردی

حکام نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے پوچھ گچھ شروع کردی

 کراچی: کلفٹن کے علاقے سے ذبح گدھوں کے سر اور آلاشیں برآمد ہونے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

کراچی میں کلفٹن لائسنس برانچ کے قریب کچرہ کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات گئے نامعلوم افراد کچھ پھینک گئے تھے اور صبح دیکھا تو وہ ذبح کئے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں نکلیں۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی پر مامور عملہ گاڑی میں آلائشیں اٹھاکر لے گیا ہے جبکہ حکام نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں کہ سر اور آلائشیں کون پھینک کر گیا اور ان گدھوں کا گوشت کن مقاصد میں استعمال ہوا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں