15

بلوچستان میں اس سے بدتر حکومت پہلے کبھی نہیں آئی، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو


بلوچستان حکومت کا پہیہ جام ہے اور کام نہیں ہورہا، عبدالقدوس بزنجو۔ فوٹو : فائل

بلوچستان حکومت کا پہیہ جام ہے اور کام نہیں ہورہا، عبدالقدوس بزنجو۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس سے بدتر حکومت پہلے کبھی نہیں آئی۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کا پہیہ جام ہے، جام کمال میرے لیے محترم ہیں لیکن کام نہیں ہورہا ہے، جب چاہوں 10 کے بجائے 15 اراکین کو لے آؤں گا، پارٹی کے اندر تبدیلی لے آئیں گے لیکن پارٹی ختم نہیں ہوگی۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں اس سے بدتر حکومت پہلے کبھی نہیں آئی، وزیراعلیٰ نے میرے خلاف غیرمہذب اور غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کیے، میرظہوربلیدی نے بیان دیاکہ میں بلوچستان کی سیاست میں غیر اہم ہوگیا ہوں، وزیراعلیٰ، وزیر خزانہ اور سرفراز بگٹی کے بیانات سے میرا استحقاق مجروح ہوا لہذا میرے متعلق معاملہ استحقاق کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں