24

ترکی میں 6.8 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم، 14 افراد ہلاک


ترکی کے صوبائی گورنرز کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک اور 225 زخمی ہوگئے۔ فوٹو: خبر ایجنسی

ترکی کے صوبائی گورنرز کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک اور 225 زخمی ہوگئے۔ فوٹو: خبر ایجنسی

استنبول : ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں جس سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکی کے صوبائی گورنرز کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک اور 225 زخمی ہوگئے۔ ملاتیا صوبے میں بھی زلزلے سے کئی افراد مارے گئے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں شدید سردی کے باعث بستر، خیمے اور کمبل بھیج دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق عراق، شام اور لبنان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں